(یواین آئی)شرومنی گرودوارا منتظم کمیٹی کے پردھان جتھے دار اوتار سنگھ نے افغانستان حکومت کی پارلیمنٹ میں سکھوں کےلئے ایک سیٹ ریزرو کرنے کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ افغانستان کی
کابینہ کے ذریعہ اس بل کو منظوری ملنے سے اب اقلیتی سکھوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی حاصل ہوسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سکھوں کی حالت بہت اچھی نہیں ہے جس کا ثبوت 75افغان کنبوں کا ہندوستان میں پناہ لینا ہے۔